Reg: 12841587     

ٹی ایل پی کا احتجاج : وزارت داخلہ کا سخت کاروائی کر نے کا فیصلہ

مشال ارشد سی ۔ایم ۔انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تحریک لبیک کے احتجاج کے حوالے سے شر پسند عناصر اور نقص امن میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کر لیا۔

وزارت داخلہ میں تحریک لبیک کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور قانون نافذ کرنےوالوں اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب بھی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

حکومت نے فیصلہ کیا کہ امن وامان کی صورتحال کسی صورت خراب نہیں ہونے دی جائے گی ، قانون ہاتھ میں لینےوالوں اور شر پسندوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، اہم شاہراہیں بند

وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے حساس علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ترامڑی، فیض آباد، ٹی چوک روات، ایکسپریس وے، اٹھال چوک بارہ کہو میں انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کے لئے معطل رہے گی۔

وسری جانب لاہور میں بھی صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے داخلہ کا وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور کے 16 اہم مقامات پر پولیس کیساتھ ساتھ رینجرزبھی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالات زیادہ خراب ہونے پر پاک فوج کی خدمات لی جاسکتی ہیں، راستے کھلوائے جائیں گے، بہت برداشت کرلیا اب راستے بند نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ڈی ایم کا آٹھ جماعتی سربراہی اجلاس

Next Post

جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا کارنامہ، 14 سالہ بچے کا انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیاب

Related Posts
Total
0
Share