Reg: 12841587     

فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے کا اختیار کالعدم قرار, فوڈ سیفٹی آفیسر صرف ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے کیلئے ہوٹل سیل کر سکتا ہے, سپریم کورٹ

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ فوڈ سیفٹی آفیسر صرف ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے کیلئے ہوٹل سیل کر سکتا ہے،عدالت عظمیٰ نے یہ احکامات نجی ریسٹورنٹ کو سیل کیے جانے کیخلاف دائر اپیل کے محفوظ شدہ فیصلہ میں سناۓ ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ کی طرف سے تحریر کردہ 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی آفیسرز کو ریسٹورنٹ سیل کرنے کا اختیار نہیں،ریسٹورنٹ سیل ہونے پر مالک کے پاس دادرسی کا کوئی فورم نہیں بچتا،دادرسی کا فورم نہ ہو تو فوڈسیفٹی آفیسر کو سیل کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا،فوڈ سیفٹی افسر کا ریسٹورنٹ سیل کرنا خلاف آئین ہوگا،ہنگامی حالات اسی صورت ہونگے جب انسانی جانوں کو خطرہ ہو،ہنگامی حالات میں ہوٹل سیل کئے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے،فوڈسیفٹی آفیسر ریسٹورنٹس کو جرمانے کر سکتا ہے،فوڈ سیفٹی آفیسر کے پاس متعلقہ مہارت ہونا بھی لازمی ہے،فوڈ اتھارٹی کی طرف سے اختیارات کا غلط استعمال بڑے معاشی نقصان کی وجہ بن سکتا،کم سزا سے بھی معیاری کھانے کی فراہمی کا ٹارگٹ حاصل ہوسکتا،سزا حتمی ہونے تک فوڈ اتھارٹی کسی ریسٹورنٹ کیخلاف کارروائی کی معلومات پبلک نہیں کرسکتی،کارروائی کی معلومات دینے والا افسر کارروائی کا مستحق ہوگا،عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں ریسٹورنٹ سیل کرنے کے اختیار سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا ہے۔مذکورہ کیس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نجی ریسٹورنٹ کو سیل کرکے بعد ازاں بہتری کیلئے نوٹس جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے سے متعلق کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس

Next Post

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

Related Posts

محبت دنوں کے منانے سے نہیں ملتی محبت تو رشتوں میں حقدار کو اس کا حق دینےمنافقت کی بجائے اخلاص سے نبھانے ۔جزبات میں ان کہی کو کہی سمجھنےاور احساسات سے محسوسات تک کے سفر کو محبت کہتے ھیں۔۔۔۔آئیے جزبات سے بھری دنیا میں اپنا جائزہ لیتے ھیں۔

تحریر اعجاز افضل چیف ایڈیٹر نوائے جنگ لندن صبح سویرے اُٹھنے کے بعد سے لیکر رات قبل از…
Read More
Total
1
Share