Reg: 12841587     

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے سے متعلق کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے  غیر قانونی  وکلاء چیمبرز گرانے سے متعلق کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے سات روز میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ منگل کو  چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیر قانونی  وکلا چیمبرز گرانے سے متعلق عدالتی فیصلے پر دائر  نظر ثانی درخواست کی  سماعت کی ۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار  نے وکلاء کے چیمبرز گرانے کیلئے جواب جمع کرایا ہے ،ایف ایٹ کچہری میں عدالتوں کی  غیرقانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ہے ۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے  ایف ایٹ کچہری میں قائم غیر قانونی  وکلاء چیمبر اور  عدالتیں گرانے کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی پرواہ نہیں کی،اسلام آباد کچہری میں غیر قانونی جگہوں پر قائم  عدالتوں کا  ڈھانچہ  سپریم کورٹ کی کوششوں سے گرایا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے تو کچھ بھی نہیں کیا ، رجسٹرار ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا،رجسٹرار ہائیکورٹ نے عدالتی  احکامات پر عملدرآمد جونیئر افسران پر چھوڑ دیا،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے،کیوں نہ رجسٹرار کو معطل کر دیں ، توہین عدالت میں سزا  ہوئی تو رجسٹرار نااہل ہو کر گھر بھی جائے گا، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دماغ خراب ہے،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ  توہین عدالت نوٹس کا سات روز میں  جواب دیں۔ عدالت عظمی نے معاملہ پر سماعت سات روز کیلئے ملتوی کرتے ہوئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے آئندہ سماعت تک  جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو ماہ میں ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ دو ماہ میں خالی کرانے وہاں بنائے گئے  غیر قانونی   وکلاء چیمبرز اور  عدالتیں مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیر قانونی وکلا چیمبرز اور عدالتیں مسمار کرنے کے عدالتی  فیصلے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی براہ راست نشریات کی درخواست چھ ، چار کے تناسب سے مسترد قرار دے دی

Next Post

فوڈسیفٹی آفیسر کا ہوٹل سیل کرنے کا اختیار کالعدم قرار, فوڈ سیفٹی آفیسر صرف ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے کیلئے ہوٹل سیل کر سکتا ہے, سپریم کورٹ

Related Posts

سابق چیئرمین بلدیہ جہلم اور سینئر مسلم لیگی ساتھی سعید اللہ مدبر نے چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔

راچڈیل (نمائندہ خصوصی) سنیئر مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین بلدیہ جہلم سعید اللہ مدیر نے ماہر قانون دان…
Read More
Total
0
Share