ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
مقدمے میں نامزد ملزم جاوید لطیف کو ماڈل ٹاون کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرا ظفر نے کیس پر سماعت کی اور آئندہ سماعت پر پولیس
سےتفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کر
کر لی
پولیس نے جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا اور کارکنوں کی جانب سے لیگی رہنما کی پیشی کے موقع پر گل پاشی کی گئی۔
سیشن کورٹ میں دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جاوید لطیف کے متنازع بیان کی سی ڈی کو فرانزک کے لیے بھجوایا گیا ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جاوید لطیف سے تفتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کے وکیل سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے پروگرام کا اسکرپٹ سنا اس میں کیا چیز ہے جو ملک کے خلاف ہے۔
انہوں نے اعتراض کیا کہ تفتیشی افسر نے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جبکہ تفتیشی افسر فوٹو اور آڈیو گرامیٹک ٹیسٹ کرا چکے ہیں۔