Reg: 12841587     

منیب بٹ کا دوران شوٹنگ سیٹ سے قیمتی گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

مشال ارشد سی ایم انڈگراونڈ نیوز

اداکار منیب بٹ نے سیٹ سے گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

منیب بٹ ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے ڈرامے کے سیٹ سے ان کی گھڑیاں چوری ہوچکی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ میری دو برانڈڈ گھڑیاں تھیں اور دونوں ہی دوران شوٹنگ سیٹ سے غائب ہوگئیں، میں نے صبح اسسٹنٹ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ دونوں گھڑیاں موجود نہیں ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے پھر کافی تفتیش کی اور وہ گھڑیاں مل گئیں لیکن جس شخص نے گھڑیاں چوری کی تھیں وہ نہ ہماری ٹیم کا تھا اور نہ ہی پروڈکشن کا تھا، وہ شخص لوکیشن کا تھا اور جب ہمیں پتا چلا کہ گھڑیاں اس شخص نے چوری ہیں تو وہ اس وقت سیٹ پر موجود نہیں تھا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ جب ہم نے اسے کال کی تو اس وقت وہ شخص میری ایک گھڑی بیچنے کے لیے صدر میں موجود تھا، ہم نے اس سے سوال کیا کہ بیچی تو نہیں ہیں تو اس نے کہا نہیں میں واپس آجاؤں گا، بس منیب بھائی سے پوچھیں مجھے ماریں گے تو نہیں۔
منیب بٹ نے بتایا کہ اس شخص نے گھڑیاں مجھے واپس کیں جس پر اس سمجھایا کہ یہ سب غلط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لائیو: وزیر خزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کررہے ہیں

Next Post

راشد خان کی شاندار بولنگ نے پشاور زلمی کی کمر توڑی: شعیب ملک

Related Posts
Total
0
Share