اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کی ہدایات پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایف ڈبلیو او کے اشتراک سے عوامی سہولت کے پراجیکٹس کے تسلسل میں اپنی نوعیت کی اہم ترین مارگلہ ہائی وے کی تعمیر کا اغاز کردیا ہے۔
پہلے مرحلے میں بھارا کہو بائی پاس پر کام شروع ہوگا جو مارگلا ہائی وے کو مری روڑ سے جوڑے گا۔
سڑک کی تعمیر اسلام آباد کے پرانے ماسٹر پلان کے مطابق عمل میں لائی جائے گی اور ساتھ ہی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حفاظت کی غرض سے دیوار بھی تعمیر کی جائے گی۔