Reg: 12841587     

فروٹ کھانے پر سنگدل باپ کی سوتیلے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

نمائندہ خصوصی (راولپنڈی)

راولپنڈی :پولیس نے تھانہ بنی کے علاقے میںفروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے پر تشدد کرنے والے سنگدل والد کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ بنی کے علاقے پھگواڑی کے رہائشی طیب نامی کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوید نامی شخص کو اپنے سوتیلے بیٹے کو فروٹ کھانے پرپلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں بچہ کہہ رہا ہے کہ پاپا میں نے فروٹ نہیں کھایا جب کہ بچے کی والدہ خاوند کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچے کا گھر تلاش کیا اور اس کے سوتیلے والد محمد نوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او بنی شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملزم درزی ہے جس کے سوتیلے بیٹے کے علاوہ 2 بچے ہیں، ملزم کا ابتدائی تفتیش میں کہنا تھا کہ بچے نے کیلے کھائے جس پر سمجھا رہا تھا جب کہ پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

باتھ روم میں گھنٹوں بیٹھنے والے ملازم کی تنخواہ میں کٹوتی

Next Post

روچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر چوہدری عدالت علی کی خالہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں

Related Posts
Total
0
Share