ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے رہائشی محمد شکیل نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بین الاقوامی واقع “بل میڈیکس” کمپنی نے تنخواہ کے مطالبے پر بغیر کسی وجہ کے اور بغیر نوٹس کے مجھے کمپنی سے نکال دیا ہے، کمپنی کے مینجر محمد سلیمان نے مجھ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درج کروا دیا جسکی دوبارہ انکوائری میں مجھے بے گناہ قرار دیا گیا ہے، حکام بالا سے درخواست ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر کمپنی مینجراور ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے جو اس میں ملوث تھے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے وکلاء سرداد مظہر رفیق ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے رہائشی محمد شکیل کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں بین الاقوامی واقع “بل میڈیکس” کمپنی نے تنخواہ کے مطالبے پر بغیر کسی وجہ کے اور بغیر نوٹس کے مجھے گذشتہ ماہ مارچ میں کمپنی سے نکال دیا گیا ہے جبکہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے راولپنڈی میں بین الاقوامی کمپنی “بل میڈیکس” میں کام کرتے رہے ہیں، کمپنی کے ذمہ میری دو ماہ کی تنخواہ جوکہ پانچ لاکھ کے بقایا جات ہیں جس کی ادائیگی کا میں نے مطالبہ کیا تھا ۔ تنخواہ کے مطالبے پر کمپنی کے مینجر محمد سلیمان نے مجھ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درج کروا دیا، میں نے پولیس کو بارہا بتایا کے میں سپورٹس مین ہوں منشیات سے میرا کوئی تعلق نہیں ، بہرحال ضمانت کے بعد میں نے اس مقدمے کی دوبارہ انکوائری کی درخواست دی جسکی انکوئری اے ایس پی نیو ٹاون سرکل نے کی، انکوائری میں مجھے بے گناہ قرار دیا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ انکے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر کمپنی مینجر محمد سلیمان اور ان پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جو مجھ پر جھوٹا مقدمہ میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انکے تنخواہ کی مد میں پانچ لاکھ روپے اب بھی کمپنی کے ذمہ بقایا ہیں۔