Reg: 12841587     

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی کے قواعد 21 کے تحت لیٹر جاری

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کو ایوان میں مسلسل صدر مجلس نشین کی ہدایات کو نظر انداز کرنے خصوصاً 20 اپریل کو غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر خط جاری کیا گیا۔ یہ خط قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے ضابطہ 21 کے تحت آج جاری کیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کو خط کے ذریعہ مطلع گیا ہے کہ انہوں نے 20 اپریل 2021 کو اسپیکر کے اختیارات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور تسلیم شدہ پارلیمانی اصولوں کو نظرانداز کیا ہے اور کاروائی میں تعطل پیدا کیا جس وقت ایوان میں ایک اہم مسئلہ زیر بحث تھا۔خط میں مزید کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کاروائی میں خلل پیدا کیا اور ایوان کی کاروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے۔

اس خط کے زریعے انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ وہ خط کی موصولی کے 7 روز کے اندر معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔ اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں جواب موصول نہیں ہوا تو تصور کیا جائے گا ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ ایران کے دوران آج مصروف دن گزارا ، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی

Next Post

راولپنڈی میں بین الاقوامی واقع “بل میڈیکس” کمپنی نے تنخواہ کے مطالبے پر بغیر کسی وجہ کے اور بغیر نوٹس کے مجھے کمپنی سے نکال دیا

Related Posts
Total
0
Share