Reg: 12841587     

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

مشال ارشد سی۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز

راولپنڈی: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب راولپنڈی نے نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا جب کہ عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ہونے پرنوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق نوازشریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے اور اس پر اعتراض نہیں آیا تو متعلقہ صوبائی حکومت اسے نیلام کرسکے گی۔

عدالت نے اپنے حکم میں ڈی سی لاہور اور ڈی سی شیخوپورہ کو نواز شریف کی اراضی فروخت کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخو پورہ 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کریں، جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کی گاڑیاں بھی 30 دن کےاندر نیلام کی جائیں،  پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لے کر بیچی جائیں۔

عدالت نے ای ٹی او لاہور اور اسلام آباد کو نواز شریف کی 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر بھی فروخت کرنے کا حکم دیا اور ان کے 8 بینک اکاونٹس میں موجود رقوم قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی کو نواز شریف کی 4 کمپنیوں میں شیئرز فروخت کرنے کی ہدایت بھی کی جس سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مری اور چھانگہ گلی کےگھر کی ضبطگی پرمریم نواز نے اعتراض کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

Next Post

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائےگا

Related Posts
Total
0
Share