Reg: 12841587     

شکر گڑھ: سیلابی ریلے میں بہنے والی بچی کی تلاش دوبارہ شروع

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

شکر گڑھ کے علاقے سرحدی موضع سکمال میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی شانزہ سلیمان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

گزشتہ شب اندھیرے کے سبب بچی کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا، ریسکیو آپریشن آج صبح دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

شکر گڑھ کے سرحدی موضع سکمال کی نویں جماعت کی طالبہ شانزہ اپنے والد کے ہمراہ ہدنال اسکول سے نویں کا آخری پرچہ دے کر گھر آ رہی تھی کہ سڑک کے اطراف حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے سبب سکمال کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔

واقعے کے بعد بچی کی تلاش کے لیے آج دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز طالبہ کی تلاش میں ریسکیو آپریشن اندھیرے کے سبب روک دیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ زین العابدین کا کہنا ہے کہ صبح سے طالبہ کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مقام پر سڑک کے اطراف حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے سیلابی صورتِ حال میں سڑک عبور کرتے ہوئے ہر سال انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ مقرر،کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان

Next Post

کراچی میں تھنڈر سیلز بننے سے بارش شروع

Related Posts
Total
0
Share