Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما اسلم مغل کی طرف سے بن خرماں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی


پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما اسلم مغل کی طرف سے بن خرماں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بن خرماں کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔افطار ڈنر سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کا 25واں یوم تاسیس ہے تمام انصافین کو پچیسواں یوم تاسیس مبارک ہو عمران خان نے پچیس سال قبل جس پودے کا بیج بویا تھا آج وہ بیج ایک مضبوط اور سایہ دار درخت بن چکا ہے ہم پچیسویں یوم تاسیس پر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور پیغام کو آزاد کشمیر کے گھر گھر پہنچائیں گے عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد میں ان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہوں گے بن خرماں پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اہلیان بن خرماں نے ضمنی الیکشن میں میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا آج اسلم مغل کے افطار ڈنر میں بن خرماں کی عوام بڑی تعداد میں موجود ہے شاندار افطار ڈنر پر اسلم مغل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کشمیر ایک مرتبہ پھر بن خرماں سے بھاری اکثریت سے جیتے گی راجہ فاروق حیدر کی حکومت نے پانچ سالوں میں میرپور کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا یہاں کی عوام کا استصال کیا گیا میرپور میں کوئی میگا پروجیکٹ نہیں لایا گیا میرپور کے اندر موجود اداروں میں خلاف میرٹ بھرتیاں کر کے میرپور کے نوجوانوں کو ملازمتوں سے محروم رکھا گیا جولائی کے وسط میں آزاد کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر برسر اقتدار آ کر میرپور کی عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی میرپور میں میگا پروجیکٹ لائے جائیں گے افطار ڈنر سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ میزبان اسلم مغل سٹی صدر چوہدری محمد منشا مرزا افتخار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔***

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں معیشت کے حوالے سے لئے گیے حکومتی فیصلوں کے خلاف آئین کے ارٹیکل 184(3) کے تحت دائر محمد زبیر خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور

Next Post

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، آئندہ کی حکمت عملی پر تجاویز تیار، سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی

Related Posts

پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئی ہوئی کاروباری شخصیات اور پولیس آفیسر کا قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر اور ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر آفس میں خصوصی ملاقات

مانچسٹر(خصوصی رپورٹر) پاکستان سے اکثر کاروباری شخصیات جن میں صنعت کار،ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے علاوہ،سیاستدان، مینو فیکچرز،جنرل ٹریڈرز…
Read More
Total
1
Share