ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، آئندہ کی حکمت عملی پر تجاویز تیار، سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اتحاد سے علیحدہ ہونے والی جماعتوں کو نظرثانی کی اپیل کی تھی اس پر اب بھی قائم ہیں۔ اپنی غلطی تسلیم کر کے رجوع کر سکتی ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پوری قوت کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ بولے کرونا کا رونا رویا جا رہا، آج تک ایک پیسے کی ویکسین حکومت نے نہیں خریدی، کووڈ کا نزلہ مساجد اور مدارس پر گرایا جا رہا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت سے نجات اور خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دینے کا انٹرویو ان کے علم میں نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پوری قوت سے عید کے بعد عوام کے ساتھ نکلیں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سیاسی غلطی مثبت رویوں سے دور کی جاسکتی ہے پی پی پی اور اے این پی اپنے رویوں میں مثبت پیغام دے سابق صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے تردید نہیں کی اور ہنس کر کہا اس کا مطلب ہے آپکو پتہ ہے ملاقات ہوئی ہے