Reg: 12841587     

ملک میں معیشت کے حوالے سے لئے گیے حکومتی فیصلوں کے خلاف آئین کے ارٹیکل 184(3) کے تحت دائر محمد زبیر خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

ملک میں معیشت کے حوالے سے لئے گیے حکومتی فیصلوں کے خلاف آئین کے ارٹیکل 184(3) کے تحت دائر محمد زبیر خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور، جسٹس عمر عطاء بندیال نے درخواست سماعت کے لئے مقرر کئے جانے کا حکم دے دیا ہے۔درخواست گزار محمد زبیر آئی ایم ایف کے سابق عہدیدار اور پاکستانی شہری ہیں۔درخواست میں وفاق صدر مملکت سابق مشیر حفیظ شیخ گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ ،گورنر اسٹیٹ بینک ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا تقرر آئین اور قانون کے منافی ہے،بھاری قرضہ جات کے حصول کے لئے آئینی حدسے تجاوز کیا گیا،روپے کی قدر میں کمی سے سود بڑھا جس سے قرض کی واجب الااداع رقم اضافہ ہوا،اضافہ شدہ قرض کی ادائگی کے لیے آئین میں مقرر کردہ حد سے زائد قرضے لئے گئے،لئے گئے قرضوں کا حجم بجٹ کے چونسٹھ فیصد سے تجاوز کر گیا،غلط فیصلوں کے نتیجے میں فارن ریزروز 18 بلین سے کم ہو کر سات بلین رہ گئے،سعودیہ اور چائنہ سے بھاری شرح سود پر قرض لینا پڑا،معیشت کے لئے کئے گئے فیصلے آئین کی شق 3,4,9٫14٫18٫25٫29 اور 38 سے متصادم ہیں،عدالت غلط فیصلے کرنے والے ذمے داروں کے تعیین کاحکم دیتے ہوۓ غلط فیصلوں کی تصحیح کرنے کے حکم جاری کرے،مزید یہ کہ غلط فیصلوں سے ذاتی مفاد حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیا جاۓ۔درخواست میاں عبدالروف ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جوئے خانہ کا لائسنس جاری نہیں کیا۔ حکومت دبئی

Next Post

پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما اسلم مغل کی طرف سے بن خرماں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

Related Posts
Total
12
Share