(بیورو چیف دبئی)
سعودی مجلس شورٰی نے ورچوئل اجلاس کے دوران بزرگوں کے حقوق اور ان کی نگہداشت کے قانون کی منظوری دی ہے جس کی دفعہ تین میں کہا گیا ہے کہ بزرگوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔ جبکہ دفعہ چھ میں تاکید کی گئی ہے کہ کسی بھی بزرگ شہری کو ان کی مرضی کے بغیر اولڈ ہوم نہیں بھیجا جاسکتا مجلس شورٰی کا ورچوئل اجلاس صدر ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی صدارت میں ہوا ہے سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منظوری سے قبل سماجی و خاندانی اور نوجوانوں کے امور کی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر واصل المدن نے رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں قانون کے مسودے اور اس پر ارکان شورٰی کے اعتراضات کا خلاصہ شامل تھا۔ بزرگوں کے حقوق اور ان کی نگہداشت کے قانون کے مسودے کا مقصد معاشرے میں بزرگوں کے حقوق سے متعلق شعور و آگہی اجاگر کرنا، بزرگوں کے احترام اور تعظیم کو یقینی بنانا، بزرگوں سے متعلق معتبر اعدادوشمار فراہم کرنا ہے۔ قانون کا ایک مقصد یہ ہے کہ بزرگوں کے لیے مناسب پروگرام ترتیب دیے جائیں۔ ان کے تجربات اور مہارتوں کو فروغ دیا جائے۔ انہیں اپنی دلچسپی کے مشغلے اپنانے کے مواقع مہیا کیے 4جائیں۔ صحت مند بزرگوں کو کام کرنے کا حوصلہ دیا جائے۔
قانون کے ذریعے اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ بزرگوں کی خدمت کے لیے رضاکارانہ سرگرمیوں کی سرپرستی ہو۔
قانون کا ایک مقصد نجی ادراروں، سرمایہ کاروں کو اس بات کی ترغیب دینا بھی ہے کہ وہ سوشل کلب اور پرائیویٹ سینٹر قائم کرکے بزرگوں کی خدمت کے انتظامات کریں
Related Posts
جنوبی افریقہ میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت
مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز اینگلو امریکن ڈی بیئر اور حکومت کے مطابق افریقی شہر بوٹسوانا میں ایک…
مجھ سے کہا گیا کہ لانگ مارچ کو آگے لے جاؤ، بات ہو رہی ہے، عمران خان
مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا…
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے شاہی تاج سر پر سجالیا، آرچ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا،کوئین کونسورٹ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی
لندن عارف چودھری لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی طویل شاہی تقریب میں برطانوی ثقافت کی…