Reg: 12841587     

مئی میں کن شہروں میں لاک ڈاؤن لگے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لیے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا۔

این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیاہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے، 2 ہفتوں کا لاک ڈاون 2 یا 3 مئی سے نافذ ہوگا۔

مراسلے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد،گوجرانوالہ، بہاولپور، حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی میں لاک ڈاؤن لگایا جائےگا۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اورباغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پرمشاورت کی گئی ہے جب کہ متعلقہ شہروں میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کویقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایک ٹیم پر زیادہ فتوحات؛ پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Next Post

بزرگ شہریوں کو مرضی کے بغیر اولڈ ہوم نہیں بھیجا جا سکتا

Related Posts
Total
0
Share