Reg: 12841587     

بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ بھی بیمار

مشال ارشد سی۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز

اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کے بعد ان کی والدہ بھی بیمار ہوگئیں۔

گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ محمودہ بشیر اور بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کی طبیعت ناسازی سے متعلق اطلاع دی۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری بہن سنبل شاہد اور والدہ محمودہ بشیر دونوں بیمار ہیں ، انہیں اس حالت میں دیکھنا بے حد مشکل اور درد بھری کیفیت ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ سے رحم کی بھی دعا کی۔

تاہم اب تک  یہ واضح نہ ہوسکا ہے کہ اداکارہ کی والدہ  کورونا کا شکار ہیں یا کسی اور بیماری میں مبتلا ہیں۔
خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اس قبل اپنی پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ ان کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہمیں پاکستان اور افغانستان کےدرمیان اعتماد بحال کرنا ہے: جوبائیڈن

Next Post

این سی او سی کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات تبدیل

Related Posts
Total
0
Share