Reg: 12841587     

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو بیس فیصد تک محدود کردیا گیا

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو بیس فیصد تک محدود کردیا گیا۔ پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار بھی جاری۔ سول ایوی ایشن عالمی پروازوں کو 20 فیصد تک محدود کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا ہے۔فیصلہ 4 مئی تا 20 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی کی کمی کے اعداد و شمار کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ہفتہ وار 11 پروازیں سے کم ہو کر اسلام آباد اور لاہور 2 پروازیں لینڈ کرسکیں گی۔ایئر عریبیہ کی ہفتہ وار 60 پروازوں میں کمی کرکے 12۔

ایمریٹس ایئرلائن کی ہفتہ وار 67 پروازوں کی تعداد کم

کرکے 13۔ سعودی ایئرلائن کی ہفتہ وار 77 پروازوں کی تعداد کم کرکے 14 کردی گئیں۔مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20 فیصد تک محدود کردیا گیا ہے۔ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد 590سے کم کرکے 123کردی گئیں۔کراچی میں آنیوالی ہفتہ وار بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 189سے کم کرکے 40 کردی گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ آنیوالی ہفتہ وار پروازیں 120سے کم کرکے 25 کردی گئیں۔پشاور ایئرپورٹ آنیوالی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 33 سے کم کرکے 6 کردی گئی۔کوئٹہ میں عالمی پروازوں کی تعداد 10 سے کم کرکے 2 کرنے کی ہدایت ۔فیصل آباد آنیوالی 24 پروازیں کم کرکے5 کردی گئیں۔سیالکوٹ آنیوالی 43 پروازیں کم کرکے 8 کردی گئیں۔ ملتان ایئرپورٹ آنے والی پروازیں41 سے محدود کرکے 8 کرنے کی احکامات جاری کیئے گئے۔
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو 72گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہو گا پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ این ڈی ایم اے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی کی پابند ہو گی۔ مسافروں کا ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنے کے پابند ہوں گے مثبٹ رپورٹ پر مسافر کو ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینیہ سینٹر بھیجا جائے گا۔بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی فاسٹ ٹریک ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ ملک بدر کئے گئے پاکستانی فاسٹ ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سے مستثنی ہوں گے۔ این سی او سی نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کو ریوائزڈ ایئر ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت کی تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر محکمہ صحت عملہ کی 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایوی ایشن ڈویژن اور ایئر پورٹ مینجمنٹ کو مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے محکمہ صحت کو سہولیات فراہم کریں گے

این سی او سی نے وزارت خارجہ،داخلہ،سول ایوی ایشن سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-249 کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔

Next Post

وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

Related Posts

ٹیکس چھوٹ کو ختم کرنے کیلئے قانون کی منظوری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بنک کی خود مختاری بڑہانے کیلئے بھی قانون منظور کیا گیا ہے, وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر،…
Read More
Total
1
Share