Reg: 12841587     

وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔۔ وزیراعظم نے اپنی گاڑی خود ڈرائیو کی، انکے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور سینیٹر فیصل جاوید موجود تھے۔۔

وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا اور اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا ۔۔ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔۔

وزیراعظم نے جی الیون مرکز میں احساس ریڑھی بان مارکیٹ میں ریڑھی بانوں سے گفتگو کی ۔۔ سری نگر ہائی وے واپسی پر وزیراعظم نے آئی نائن سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا ۔۔ وزیراعظم دو گھنٹے تک اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے رہے۔۔ انہوں نے کورنگ کرکٹ گراونڈ میں جاری کام کا بھی معائنہ کیا ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو بیس فیصد تک محدود کردیا گیا

Next Post

میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عید سے قبل مخالفین کی درجنوں وکٹیں گرا کر بی تھری میرپور میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی

Related Posts
Total
43
Share