Reg: 12841587     

راچڈیل کونسل بارو کے میئر کونسلر علی احمد نے سیالکوٹ پاکستان سے آئے ہوئے معروف ایکسپورٹر اینڈ امپورٹر بزنس مین مطلوب بٹ کو اپنے پارلر میں میئرال ایوارڈ سے نوازا ۔

راچڈیل(عارف چوہدری)

سیالکوٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف ایکسپورٹر اینڈ امپورٹر بزنس مین مطلوب بٹ ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں ۔مطلوب بٹ کا راچڈیل ویزٹ کرنے پر میئر راچڈیل کونسلر علی احمد، ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسلر عدالت علی اور بزنس مین خالد چوہدری نے خیر مقدم کیا اور میئر نے اپنے پارلر میں مطلوب بٹ کو میئرال ایوارڈ سے نوازا ۔


میئر راچڈیل کونسلر علی احمد اور ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی نے پاکستانی و کشمیری بزنس کمیونٹی کی کاوشوں اور انکی ان تھک محنت سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے،ملک کے زر مبادلہ میں اضافے اور ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کے کردار کو ملکی ہیرو قرار دیا۔


برطانیہ و پاکستان کے مابین درآمدات و برآمدات بڑھانے اور دونوں ملکوں کے مابین اچھے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


بزنس مین مطلوب بٹ نے میئر راچڈیل کونسلر علی احمد،ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی اور بزنس مین خالد چوہدریسے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور میئر راچڈیل کونسلر علی احمد کا میئرال ایواڈ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم لیگ ن ہالینڈ کے وفد کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

Next Post

سابق میئر راچڈیل محمد زمان نے معروف ایکسپورٹر اینڈ امپورٹر بزنس مین مطلوب بٹ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیہ دیا

Related Posts
Total
0
Share