ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
انسانی صحت کے لیے وٹامن ڈی کا ہونا لازمی ہے، اس کی بدولت جہاں انسان کا جسم مضبوط رہتا ہے، وہیں کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ذیادہ تر وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد بد ہضمی، موسمی ڈپریشن، موٹاپے، مدافعتی کمزوری، ڈیمینشیا، جلد اور خارش جیسے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں،جب کہ اس سے ذیابیطس، دمہ اور کینسر جیسے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔
وٹامن ڈی کی وافر مقدار انسان کے جوڑوں، ہڈیوں، مسل اور باقی تمام جسم کو توانا اور مضبوط رکھ کر انسانی صحت کو یقینی بناتی ہے۔
اگرچہ وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دوائیاں اور سپلیمینٹ بھی موجود ہیں، تاہم اسے عام قدرتی غذاؤں کے ذریعے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
درج ذیل قدرتی اشیاء وٹامن ڈی میں مددگار ہوتی ہیں۔
سورج کی روشنی میں لازمی بیٹھیں،کاڈ لِورِ آئل(مچھلی کے کیپسول)،سپلیمینٹ،مچھلی،دودھ،انڈے،مشروم،گندم اور جوسے بنے مختلف سیرلز،بادام،گاجر،خوبانی،آڑو،پپیتااور بلیواینڈ بلیک بیریزوغیرہ۔