:کلونجی کے فوائد
کلونجی کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت، جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے، یہ چھوٹا سا دانہ غذائیت سے بھرپور ہے اور اس کا روزانہ استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔
کچھ تحقیقی رپورٹس میں عندیہ دیا گیا کہ اینٹی آکسائئیڈنٹس سے متعدد امراض جیسے کینسر، ذیابیطس، امراض قلب اور موٹاپے وغیرہ سے تحفظ مل سکتا ہے۔
کلونجی بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد دے سکتی ہے اور اس کے خطرناک اثرات کی روک تھام کرسکتی ہے۔کلونجی میں متعدد ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات رکھتے ہیں، ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کلونجی کا تیل اینٹیاکسائیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ کلونجی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس انسانی صحت پر کس طرح اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
:ٹیسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ کلونجی میں کینسر سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔یاد داشت میں اضافہ کے لئے ایک کپ پانی میں دس گرام پودینے کے پتے ابال لیں۔ اس پانی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار پئیں۔ یہ علاج بیس روز تک جاری رکھیں۔ :بواسیرمیں ایک چمچہ سرکہ اور نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر بواسیر کی جگہ پر دن میں دو بار لگائیں۔