Reg: 12841587     

راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر راچڈیل بارو کونسل ریورسائیڈ آفس پر میئر آف کونسل راچڈل عاصم رشید نے پرچم کشائی کی

راچڈیل( خصوصی رپورٹر)

پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 مارچ پر کونسل بارو راچڈیل آفس میں میئر آف راچڈیل عاصم رشید نے پرچم کشائی کی-پرچم کشائی قومی ترانے کیساتھ کی گئی۔

میئر آف راچڈیل عاصم رشید ،ڈپٹی لیڈر عدالت علی،کونسلر رانا فیصل ، چیئرمین پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن راچڈیل اعتزاز عاصم،کوارڈینیٹر غلام رسول شہزاد نے 23 مارچ قرارداد پاکستان 1940ء پر بات کرتے ہوئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ ،پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کے خواب اور جدوجہد و کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدین نے قرارداد پاکستان کے سات سال بعد 14 اگست 1947ء کو پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرا کر دنیا کے نقشے میں جگہ بنا کر قوم کو جو آزادی کا تحفہ دیا اس کے لیے الفاظ میں بیان کرنا کافی نہیں ہے۔

ہم سب کو یکجا ہو کر اپنے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا تاکہ قائد کا پاکستان دنیا میں مزید نام روشن رہے۔اس موقع پر سیاسی و سماجی،کاروباری اور کمیونٹی کی بڑی تعداد مرد و خواتین نے شرکت کی۔
میئرس آف راچڈیل مسز عاصم رشید،صاحبزادی عائزہ رشید،ڈپٹی میئر آف راچڈیل علی احمد،کونسلر سلطان علی،کونسلر وزیر شاہ،کونسلر محمد زمان،کونسلر پیٹ ریش ،کونسلر اینڈی ، سردار شاہد،چوہدری محمد ارشد، خالد چوہدری،سیدمسعود بخاری،غلام سرور،راجہ ثاقب و دیگر نے شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سبز سالیسٹرز چیمبر مانچسٹر میں یوکرائرینین ہیلپ لائن آرگنائزیشن کا میئر آف لویشم کونسل لندن( توصیف انور ) کے دست مبارک سے افتتاح کر دیا گیا ۔

Next Post

ٹرمپ انتقال اقتدار روکنے کی کوشش میں جرائم کے مرتکب ہوئے، امریکی عدالت

Related Posts

پاکستان ہیڈرز فیلڈ ایسوسی ایشن اختر وحید اور انکی ٹیم کی جانب سے مقامی ھال میں پاکستان کے 75 ویں سالگرہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

ہیڈرزفیلڈ (عارف چودھری) پاکستان ہیڈرز فیلڈ ایسوسی ایشن Huddersfield )کے صدر کاروباری شخصیت اختر وحید اور انکی ٹیم…
Read More
Total
0
Share