Reg: 12841587     

عید کی تعطیلات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا

نمائندہ خصوصی (اسلام آباد)

اسلام آباد: عید کی تعطیلات کی وجہ سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی 15 روزہ قیمتوں کی سمری تیار نہیں کرسکا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی پندرہ روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سےہونا تھا لیکن اب نئی قیمتوں کا اعلان 17 مئی کو متوقع ہے۔

ذرائع  کے مطابق اوگرا پیرکوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

7 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

Next Post

طوفان کے پیش نظر سمندر میں موجود ماہی گیروں نے واپسی شروع کردی

Related Posts
Total
0
Share