Reg: 12841587     

وزیر اعظم شہباز شریف کی سابق فیدرل کمشنر اورسیز پاکستانیز زبیر گل سے ملاقات

لاہور(آصف محمود بٹ )

وزیر اعظم شہباز شریف کی سابق فیدرل کمشنر اورسیز پاکستانیز زبیر گل سے ملاقات۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا عظیم سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا معاشی و معاشرتی لحاظ سے ساتھ دیا ہے۔ شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا عظیم سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا معاشی و معاشرتی لحاظ سے ساتھ دیا ہے۔ ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن کے چرچل ہوٹل میں وزیر اعظم کے سابق کوآرڈنیٹر و فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز زبیر گل سے ون ٹو ون ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے استحقاق اور آئینی اختیار کا ہر صورت دفاع کرینگے، اور اس کیلئےپوری پارلیمان یکسو ہے اوراس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔ خالی پنجاب الیکشن کرواکرپاکستان کیخلاف سازش کی جارہی ہے،اس سازش کوختم کرناہےتوپورے میں ایک ساتھ ایک دن الیکشن ہوناچاہئیں. خالی پنجاب الیکشن کرواکرپاکستان کیخلاف سازش کی جارہی ہے،اس سازش کوختم کرناہےتوپورے میں ایک ساتھ ایک دن الیکشن ہوناچاہئیں. وزیرخارجہ بلاول بھٹوکےدورہ بھارت کیخلاف پی ٹی آئی کےبیانات مستردکرتےہوئےکہاہےکہ عمران خان نےپہلےبھی ملکی خارجہ پالیسی کومنفی بیانات سےنقصان پہنچایا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پوری دنیا میں ہمارے سفیر ہیں

جنہوں نے ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اقوام عالم کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے منفی بیانات سے پہلے بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا۔ وزیر اعظم پاکستان کے سابق کوآرڈنیٹر ز و فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز زبیر گل نے کہا کہ جوڈیشری نے ہمیشہ من مانے فیصلے کئے اور وزراء اعظم کو ناہل کیا گیا۔ زبیر گل نے کہا کہ آپکی بطور وزیراعظم تاریخ لکھنے جارہے ہیں اور پوری پارلیمنٹ ایک پیج پر اور آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ زبیر گل نے کہا کہ رمضان کے دوران غریب افراد میں مفت آٹے کی فراہمی کو عوام میں بہت سراہا گیا ہے ۔ اگر مسلم لیگ (ن) کا مینڈیٹ نہ چرایا گیا ہوتا تو آج پاکستان ترقی کی منزلیں طے کر چکا ہوتا۔ زبیر گل نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے جس کو کیفر کردار تک پہنچانا بہترین ملکی مفاد کے لئے ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم لیگ نون کے سینٹر اور چیئرمین ڈیفینس کمیٹی مشاہد حسین سید کا دورہ جنوبی کوریا

Next Post

سیالکوٹ کی دو معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی مدینہ منورہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ملاقات ہوئی

Related Posts

سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری منور حسین باجوہ کا ساتھیوں سمیت برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور جرنلسٹ چوہدری خالد محمود ہنجرا کے گیسٹ ہاؤس (میانی سیالکوٹ) پہنچنے پر والہانہ خیر مقدم کیا گیا۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) برطانیہ اور یورپ کے معروف بزنس مین اور جرنلسٹ چوہدری خالد محمود ہنجرا ان دنوں پاکستان…
Read More
Total
0
Share