Reg: 12841587     

متھیرا فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش مند

مشال ارشدسی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

اداکارہ و میزبان متھیرا نے اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت سے متاثرہ فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

متھیرا نے لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ ہم فلسطین سے کسی بچے کو ایڈاپٹ کرسکیں اور میں اس بچے کو محبت دے سکوں جس نے اپنا گھر کھویا ہو‘۔

متھیرا نے اپنی اسٹوری میں مداحوں سے تجویز طلب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر وہاں (فلسطین ) سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ ہے تو مجھے آگاہ کریں‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری سے منسلک مختلف شخصیات فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف اقدامات اٹھاچکی ہیں جب کہ حال ہی میں اداکارہ رابعہ بٹ نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور: ٹریفک پولیس نے 100 مرتبہ سگنل توڑنے والی گاڑی کو بلآخر پکڑ لیا

Next Post

امارات میں غیرملکیوں کیلیے 100 فیصد کاروباری ملکیت، نئے قانون کا اطلاق یکم جون 2021 سے

Related Posts

عیدالاضحی کے موقع پر وریو ہاؤس ( وریو گاؤں) میں ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی،سیالکوٹ ضلعی صدر چوہدری طارق سبحانی اور چوہدری جمیل خوش اختر سبحانی سے برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری کا فیملی ممبران اور علاقہ بھر کے لوگوں کی ملاقات۔

سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد) وریو خاندان کیساتھ لوگوں کی محبت عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے پہلے…
Read More
Total
0
Share