Reg: 12841587     

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا امکان

سلیم اختر ہیڈ آف نیوز لاہور

کراچی: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق آج کے اجلاس میں ٹاسک فورس ممبران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں جب کہ گزشتہ اجلاس میں ٹاسک فورس ممبران اور ماہرین نے مزید سخت فیصلے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بڑوں پر ہاتھ نہ ڈالنے کے باعث نیب کرپشن پر قابو پانے میں ناکام ہے، وزیراعظم

Next Post

عمران خان نواز، زرداری کا پیچھا چھوڑیں اور پرانے پاکستان کو ٹھیک کردیں، شاہد آفریدی

Related Posts
Total
0
Share