ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ذرائع کیمطابق بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ جبکہ مالی سال کی پہلی,دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔
ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیپرا کی سفارش کے باوجود بجلی کی قیمت میں فوری اضافے کی منظوری نہیں دی۔ وزارت بجلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیپرا سے اس فیصلے پر نظر ثانی کے لئے درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور اکتوبر میں بجلی کی قیمتوں میں صرف آٹھ پیسے کا اضافہ ہو۔
ترجمان کیمطابق وزارت توانائی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر نظرثانی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔