Reg: 12841587     

اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ملک میں ویکسی نیشن درد سر

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

لاہور : سمندر پار پاکستانیوں کی پاکستان میں کورونا ویکسینیشن درد سر بن گئی جب کہ پاکستان میں 40 سال سے کم عمر افراد کو آسٹروزینیکالگانے پ رپابندی ہے ۔

سعودی عرب میں ویکسین کے بنا پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی ،70ہزا ر سے زائد پاکستانی مزدور وں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور بیورو آف امیگریشن نے معاملہ این سی او سی کے سامنے اٹھا دیا۔ ساتھ ہی تجاویز بھی پیش کر دیں۔

چائینز ویکسین کی سعودی عرب میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل ہیں۔ پاکستان میں 40 سال سے کم عمر افراد کو یوکے ساختہ آسٹروزینیکا ویکسین نہ لگا نیکی ہدایت ہیں ، بیوروآف امیگریشن کے مطابق 70 ہزار سے زائد پاکستانی اس وقت سعودی عرب روانگی کے منتظر ہیں لیکن آسٹوزینیکا ویکسن نہ لگنے کے سبب سعودی عرب روانہ ہونے میں انھیں دشواری کا سامنا ہے ۔ مطلوبہ عیکسینیشن نہ ہونے اور ویزوں کی مدت ختم ہونے سے ہزاروں پاکستانیوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔

انڈرگراونڈ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرو آف امیگریشن نے بتیا کہ مسائل کو دیکھتے ہوئے وزارت سمندر پار پاکستانی اور بیوروآد امیگریزن حکام کے مطابق این سی او سی کو تجویز دی گئی ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر جانے والے پاکستانیوں کیلئے یورپی یونین ساخت کی اسٹرازینیکا ویکسین کعودا انتظام کیا جائے یا پھر سعودی حکام سے چینی ساختہ ویکسین کو منظوری کر لی جائے ، سعودی عرب جانے والے ورکرز کیلئے دوڈوزز کی مدت میں کمی لائی جائے اور پاکستانی ورکرز کو ویکسین کے سرٹیفیٹ کا فوری اجرا یقینی بنیایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ بھر میں رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی

Next Post

اٹلی میں کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک

Related Posts
Total
0
Share