Reg: 12841587     

5 کلو واٹ لوڈ اور 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو ترمیم شدہ بل جاری ہوں گے: کے الیکٹرک

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 5 کلو واٹ لوڈ اور 200  یونٹ استعمال کرنے والوں کے ترمیم شدہ بل 26 اگست سے جاری ہوں گے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نکال دیئے گئے ہیں،ترمیم شدہ بلوں میں ادائیگی کی آخری تاریخ 30 اگست تک ہوگی، متعلقہ صارفین کیلئے اتوار کو  بھی کسٹمرز کیئر  سینٹرز 5 بجے تک کھلے ہوں گے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹائم آف یوز اور 200 یونٹ سے زائد بل کے رہائشی صارفین کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تجارتی اور صنعتی صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے اعلان کیا تھا کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف اے سی) ختم کردیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بینک کے باہر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق

Next Post

سعودی عرب کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

Related Posts
Total
0
Share