Reg: 12841587     

انڈیا بنگلہ دیش اور ایران سمیت 38 ممالک کے شہریوں کا تاحکم ثانی پاکستان میں داخلہ بنداسلام آباد

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 38 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندیاں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہو گئی ہیں۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن 15 ممالک کے اضافے سے کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔

ان ممالک کی فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ،برزایل، زمبابوے سمیت براعظم ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد تاحکم ثانی جاری رہے گا اور دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہو گا جس کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل کی جا سکے گی۔ کورونا مثبت ہونے پر مسافر کے لئے اپنے یا سرکاری خرچ پر 8 روزہ قرنطینہ کرنا لازمی ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ریکوڈک کیس کا فیصلہ

Next Post

میاں شہباز شریف کا نام” بلیک لسٹ” سے نکالنےاور طبی بنیادوں پر علاج معالجہ کروانے کے لئےنہیں

Related Posts
Total
0
Share