ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی موجودہ حکومت نے احتساب ایکٹ میں تبدیلی کرکے اسے عضوِمعطل بنادیا تاکہ بدعنوان عناصر پر ہاتھ نہ ڈالا جاسکے۔
احتساب، شفاف الیکشن،عوامی جوابدہی کے تصورات جن پر جمہوریت کی عمارت استوار ہوتی ہے،بری طرح نظراندازکر دیے گئے ہیں۔
میرٹ کی مسلسل پامالیوں اور اقربا پروری کے باعث ریاستی بیوروکریسی تباہ اور،علاقائی اور برادری کی سیاست نے سرکاری اداروں کو مفلوج کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی کی منشور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں منشور کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار عباسی، اراکین کمیٹی ارشاد محمود، میجر (ر) رفیق اعوان، محترمہ ہانیہ آفتاب، راجہ محمد الیاس خان، خواجہ بشیر احمداورحمادگیلانی نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار قیادت اور پرجوش نوجوان نسل کے ذریعے تبدیلی کا جو عمل وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں پاکستان میں شروع ہوا ہے اسے آزادکشمیر تک وسعت دینے کا وقت آچکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر میں تبدیلی کے ایک انقلابی پروگرام کیساتھ الیکشن2021ء کے لیے میدان میں اتر رہی ہے تاکہ برسراقتدار آکر تحریک آزادی کشمیر، ریاست کی معاشی خود کفالت، معاشی اور انتظامی ڈھانچے کی جدید خطوط پر تشکیل نو کرسکے اور نوجوانوں اور خواتین سمیت معاشرے کے پسماندہ اورکمزور طبقات کو ان کا حق دلاکر انہیں ترقی و خوشحالی کے سفر میں شریک کیا جاسکے۔
انہوں نے منشور کمیٹی کے چیئر مین ذوالفقار عباسی اور ارکان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور معاشرے کے مختلف طبقات کی مشاورت سے یہ منشور مرتب کیا ہے۔
بیرسٹر سلطان نے امید ظاہر کی کہ یہ منشور جموں وکشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ اور ترقی یافتہ فلاحی ریاست بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منشور کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار عباسی نے کمٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشور کی تیاری میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیا۔
منشور کمیٹی نے اتفاق رائے سے پارٹی منشور کی منظوری دی جسے اگلے جلد ہی شائع کردیا جائے گا۔میری آزادجموں وکشمیر کے با شعورعوام سے اپیل ہے کہ ریاست کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے اور اپنی آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کی خاطر الیکشن2021 ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ہمقدم اورہمسفر بنیں اور ہ میں اپنے اعتماد سے نوازیں ہمارا وعدہ ہے کہ ہم آپ کو ایک نیا اور جدید آزاد جموں و کشمیر دیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی وناصر ہو۔تحریک انصاف برسراقتدار آکر کرپٹ اور بدعنوان عناصر کو جیلوں میں ڈالے گی،نون لیگی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کریں گے نون لیگ، مسلم کانفرنس اور پیپلزپارٹی کے گٹھ جوڑ کو اگلے الیکشن میں عبرت ناک شکست ہوگی کشمیریوں کو اچھی انتظامیہ، معاشی طور پر خود کفیل خطہ اور خوشحال ریاست کا تحفہ دے گی۔
نون لیگ کی حکومت کی ناکامی کا یہ عالم ہے کہ دس لاکھ بیرون ملک آباد کشمیریوں کو واپس وطن لانے اور سرمایاکاری پر آمادہ کرنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں شروع کرسکی۔ مقامی سطح پر روزگار پیدا کرنے سے اسے کوئی دلچسپی نہیں۔
کورونا وائرس میں بھی طلبہ کو فور جی انٹرنیٹ کی سہولت حاصل نہیں رہی۔کورونا وائرس میں مسلسل لوڈشیڈنگ ہوتی رہی اور ہمارے بچے کلاسیں نہیں لے سکے۔فاروق حیدر وفاقی حکومت کے ساتھ مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور اور منگلا (فور ایم) کے معاملات کو یکسو کرانے نام رہے۔
میرپور کا اکنامک زون سی پیک میں شامل ہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں۔ نون لیگی حکومت ان تمام منصوبوں میں دلچسپی نہیں لیتی جس سے روزگار پیدا ہو اور لوگ خوشحال ہوں۔فاروق حیدر اور اس کے وزرا کو صرف کمیشن سے دلچسپی ہے۔تحریک انصاف آزادکشمیر ان دونوں منصوبوں کو آزادکشمیر کے لیے گیم چینجر سمجھتی ہے۔
حکومت کی مدد کے لیے بھی تیار ہے اگر اسے کوئی مشکل ہو۔کیا اس انتخابی دھاندلی پر کوئی ادارہ ایکشن لے گا۔ الیکشن سے صرف ڈیڑھ ماہ پہلے ہزاروں ایڈھاک ملازمین کو مستقل کرنا، آنے والے الیکشن کی شفافیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔