Reg: 12841587     

سوچتی تھی کامیاب کیرئیر کے باوجود شادی کیوں ناکام ہوئی: زینب قیوم

مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز

معروف اداکارہ زینب قیوم کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔

اداکارہ زینب قیوم نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کے دوران اپنی شادی اور طلاق سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 میں شادی کی اور دبئی چلی گئی جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت ہی اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔

زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد میں دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھیاداکارہ نے کہا کہ اب ایسے حالات تبدیل ہوگئے ہیں کیوں کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے میرے نصیب میں اب تک صبر لکھا ہے لیکن کئی لڑکیاں ایسی ہیں جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرکے ایک خوشحال زندگی گزاررہی ہیں۔ کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں ناکام ہوگئی۔


 واضح رہے کہ زینب قیوم ایک زمانے میں پاکستان کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں اور اب پاکستانی ڈراموں میں بڑی عمر کی خواتین کے کرداروں میں نظر آتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ

Next Post

پانی کا تنازع: پنجاب نے سندھ کے تحفظات پر نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کردیا

Related Posts
Total
0
Share