Reg: 12841587     

بھارت میں کورونا سے ہلاک مریض کی لاش دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے لیکن حکومت کی ہٹ دھرمی اور سنگ دلی بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلرام پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کورونا سے ہلاک مریض کی لاش راپتی دریا میں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دو آدمی لاش لیے کھڑے ہیں جن میں سے ایک نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے۔

اس دوران حفاظتی لباس میں ملبوس شخص لاش کو بیگ میں سے نکال رہا ہے جبکہ دوسرااس کی مدد میں مصروف ہے۔

یہ ویڈیو گاڑی میں سوار دو مسافروں کی جانب سے بنائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلرام پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ لاش کورونا کے مریض کی تھی جبکہ مریض کے رشتہ دار اسے دریا میں پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ مریض 25 مئی کو اسپتال میں وبا کے باعث داخل ہوا تھا جس کی موت 28 مئی کو ہوئی۔ کورونا پروٹوکول کے مطابق لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد پتا چلا کہ انہوں نے اسے دریا میں پھینک دیا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی بھارتی ریاست بہار اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں درجنوں لاشیں دریائے گنگا کے کنارے پر ملی تھیں اور یہ تمام لاشیں کورونا سے ہلاک افراد کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسرائیلی وزیراعظم کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا

Next Post

تخم بالنگاسستاطاقت کاذریعہ،تلسی نازبو جسکے پتوں کی چٹنی اور ساگ بہت پیارا ہوتا ہے

Related Posts
Total
0
Share