مانچسٹر(عارف چودھری)
برطانیہ اور بین الاقوامی سطح پر خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے سرگرم سماجی سیاسی شخصیت رضیہ چوہدری نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
جس میں کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر سیاسی شخصیات رانا عبدالستار، ملک عمران خلیل، ڈپٹی مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون ،بلیک برن کونسل کے سابق مئیر کونسلر راجہ افتخار حسین ، کونسلرز شوکت حسین ،کونسلر پرویز اختر کونسلر ضمیر سابق پاکستانی کرکٹر طارق محمود،راجہ شبیر کاکڑوی، مسز نوشین ندیم ،مقصود احمد،ظہیر عباس ایڈوکیٹ ،عاطف ریاض ،عطا چوہان ،پروموٹر محمد امجد،محمد سرور چشتی اور ممتاز ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی شرکت کی ۔
قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ رضیہ چوہدری نے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو جمع کیا اور کئ ایسے افراد سے ملاقات ہوئی جن سے پہلے جان پہچان نہیں تھی میں نے سب سے انفرادی طور پر تجارت ، سماجی اور دیگر پہلوؤں پر بات چیت کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ لوگوں کی خوشی اسی میں ہے کہ آپس میں ملاقات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ قونصل جنرل طارق وزیر کے تجربے سے کمیونٹی کو استفادہ حاصل کرنا چاہیےانکا کہنا تھا کہ خواتین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔
میزبان رضیہ چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے مطابق چیدہ چیدہ شخصیات کو مدعو کیا میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے استقبالیہ میں شرکت کی۔
استقبالیہ میں شریک ڈپٹی مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون، رانا عبد الستار، سابق مئیر بلیک برن کونسلرراجہ افتخار، ملک عمران خلیل، ڈاکٹر لیاقت ملک ،ثمینہ خان کا کہنا تھا کہ رضیہ چوہدری نے ہم سب کو اکٹھا کر کے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سنہری موقع فراہم کیا۔
قونصل جنرل طارق وزیر نے ہم سے انفرادی طور پر بات چیت کر کے کمیونٹی کے مسائل بارے معلومات حاصل کی امید ہے اسکے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔