Reg: 12841587     

سپریم کورٹ نے نجی ہاوسنگ اسکیم (ایڈن گارڈن) کیس کی سماعت

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سپریم کورٹ نے نجی ہاوسنگ اسکیم (ایڈن گارڈن) کیس کی سماعت کے موقع پر متبادل سائیٹ پلان پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

معاملہ کی سماعت جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے نجی ہاوسنگ اسکیم کو ڈی ایچ اے کو مکمل کرنے کے لیے 6 سال دیے،مہلت کے دو سال گزرنے کے بعد اب دوبارہ سکوائر ون پر آ گئے ہیں،عدالت نے متاثرین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، کیا گارنٹی ہے دو سال میں اسکیم کے لیے زمین خرید لی جائے گی،پرائیویٹ لوگ معلوم نہیں اپنی زمین فروخت کرتے ہے یا نہیں،نئی سائٹ کا کوئی نقشہ،یا سروے کرایا گیا،نجی ہاوسنگ اسکیم کے گیارہ ہزار سے زاہد متاثرین ہے،پنجاب حکومت اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری رہے ہیں،پنجاب حکومت، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سن کے مناسب فیصلہ کریں گے۔

ڈی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ نجی ہاوسنگ کی نئی سائیٹ ڈی ایچ اے سے منسلک ہے،نئی سائیٹ 6 سال میں ڈیولیپ کرکے متاثرین کو پلاٹ دے دیں گے،سائیٹ پلان کو پبلک کیا تو مالکان زمین کی قیمت بڑھا دیں گے،ایل ڈی اے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانون پاس ہونے کے بعد معاملات سے ایل ڈی اے کا تعلق نہیں رہا۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوۓ معاملہ کی سماعت ایک ماہ تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے ملازم فضل مختار کی پینشن ادائیگی سے متعلق متعلق اپیل مسترد قرار دے دی

Next Post

دن میں ایک بار استعمال کرنے سے جسمانی کمزوری تھکان ہڈیوں کی جکڑن اور جوڑوں کے درد معدہ کے بے شمار مسائل فوری طور پر ٹھیک ہوجائیں گے

Related Posts
Total
0
Share