Reg: 12841587     

دن میں ایک بار استعمال کرنے سے جسمانی کمزوری تھکان ہڈیوں کی جکڑن اور جوڑوں کے درد معدہ کے بے شمار مسائل فوری طور پر ٹھیک ہوجائیں گے

تحریر: ریحان سالک

اگر آپ بادام ، اخروٹ اور خشک میوہ جات نہیں خرید سکتے تو اس ریمڈی کو استعمال کرلیں آپ کی کمزور آنکھیں عقاب کی طرح تیز ہوجائیں گی ۔ دماغ سارا دن کمپیوٹر کی طرح کام کرے گا اور پچاس کی عمر میں بھی بیس سال کے نظر آئیں گے ۔

دراصل اس ریمڈی میں موجود دارچینی، سونف اور گڑ معدے اور پیٹ کی گیس بدہضمی تیزابیت اور معدے کے بھاری پن کو ختم کرنے کا بہترین علاج ہے۔

جب معدہ ٹھیک کام کرے گا کھایا پیا ہضم ہوگا تو جسم کو طاقت بھی ملے گی خون بھی بنے گا چہرے کی جھڑیاں اور بڑھاپے کے آثار ختم ہوجائیں گے۔جوڑوں کے درد پٹھوں کے کھچاؤ ۔سستی ۔فریزن شولڈر ۔بھولنے کی بیماری (نسیان) سب ختم اس ریمڈی سے۔

ایک گلاس دودھ کو چولہے پر رکھیں اور اس میں ایک چمچ سونف 1انچ دار چینی کا ٹکڑا شامل کریں ۔ آدھے انچ کے برابر ادرک کا پیس کاٹ کر اور اس کو کوٹ کر دودھ میں شامل کرلیں ایک چھوٹا ٹکڑا گڑ کا بھی ادرک کی طرح کوٹ کر ملا لیں اگر پرانہ دیسی گڑ مل جائے تو اور بھی اچھا ہے آپ دودھ کو دو سے تین ابال دے کر پکا لیں جب دودھ پک جائے اور رنگ چائے کی طرح ہلکا براؤن ہوجائے تو دودھ کو اتار کر چھان لیں اور نیم گرم حالت میں عصر کے وقت یا صبح ناشتے کے ایک گھنٹہ کے بعد استعمال کریں ۔ دودھ پینے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی کا استعمال نہ کریں۔

اس ڈرنک کے استعمال سے آپ کے جسم کو نا صرف بے پناہ انرجی ملے گی ۔بلکہ تمام بیماریاں بھی ٹھیک ہوجائیں گی ۔ چھوٹے بڑے سب اس ڈرنک کو استعمال کرسکتے ہیں۔ گرمیوں میں ہفتے میں تین بار استعمال کریں جبکہ سردیوں میں روزانہ بھی استعمال کرلیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

ایک بار اس دودھ کو اپنی خوراک میں شامل کرلیں پھر دیکھیں کوئی بیماری آپ کے قریب تک بھی نہیں آئیگی اور آپ ایک خوشگوار زندگی گزاریں گے ۔ آپ کے روزمرہ جسمانی مسائل ہیں وہ آہستہ آہستہ دور ہوتے چلے جائیں گے آپ اندر سے خودکو بہت زیادہ طاقتور بھی محسوس کریں گے ۔

اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
حکیم ریحان سالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ نے نجی ہاوسنگ اسکیم (ایڈن گارڈن) کیس کی سماعت

Next Post

اب شہری ایک خوراک کے بعد جزوی سرٹیفکیٹ ڈاون لوڈ کر سکتا ہے

Related Posts
Total
1
Share