Reg: 12841587     

کھلے آسمان تلے کام پرپابندی کے فیصلے پر عملدرآمد 15 جون سے

ابوظبی (بیورو رپورٹ)

امارات میں کھلے آسمان تلے کام کرنے پر دوپہر ساڑھے 12 سے تین بجے تک پابندی عائد کردی گئی ہے جس پر 15 جون سے 15 ستمبر تک عملدرآمد رہے گا لیبر تعلقات کے قواعد سے متعلق وفاقی قانون کے تحت ہونے والے اس فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ صبح اور شام کی شفٹوں میں یومیہ اوقات کار ، آٹھ گھنٹے سے زائد کے نہیں ہوسکتے ۔

اگر محنت کش کو 24 گھنٹے کے اندر آٹھ گھنٹے سے زائد کام کرنا پڑا تو 8 گھنٹے سے اضافی وقت کا معاوضہ اوور ٹائم کے طور پر ادا کیا جائے گا – کوئی بھی ادارہ اس فیصلے کی شرائط و ضوابط کو پورا نہیں کرے گا اسے فی محنت کش کم از کم 5 ہزار درہم اور زیادہ سے زیادہ 50 ہزار درہم جرمانہ دینا ہوگا۔

ایسی خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کی فائل معطل کردی جائے گی یا پھر وزارت انسانی وسائل کے درجہ بندی نظام میں اس کے سٹیٹس کو کم تر کردیا جائے گا اس فیصلہ پر پیروی کیلئے آجر کیلئے لازمی ہے کہ وہ کام کرنے کی جگہ کے نمایاں مقام پر یومیہ اوقات کار کو آویزاں کرے ، عربی کے علاوہ اسے اس زبان میں بھی تحریر کیا جائے جسے وہاں کے محنت کش سمجھ سکتے ہوں فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا ہے کہ آخر کو محنت کشوں کی حفاظت کیلئے درکار ضروری آلات و سامان فراہم کرے ، دیگر متعلقہ اقدامات بروئے کار لائے ، وزارت کے فیصلوں کے مطابق لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ساتھ ہی محنت کش پر بھی لازم ہے کہ حفاظتی اقدامات و تقاضوں کی پیروی کریں۔

وزارت نے شہریوں کو کہا ہے کہ قانون و ضابطے کی کسی بھی خلاف ورزی کے بارے میں ٹال فری نمبر 80060 پر اطلاع کریں جو چار مختلف زبانوں میں روزانہ 24 گھنٹے دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شارجہ کا مکمل غیرملکی ملکیت والی کمپنیوں کے قیام کی اجازت

Next Post

خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو حکومت گرانے کا کہتے ہیں: وزیراعظم

Related Posts
Total
0
Share