Reg: 12841587     

شارجہ کا مکمل غیرملکی ملکیت والی کمپنیوں کے قیام کی اجازت

شارجہ (خصوصی رپورٹ)

شارجہ کے محکمہ اقتصادی ترقیاتی نے اعلان کیا ہے کہ جون 2021 سے وہ مکمل غیرملکی ملکیت کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے جارہا ہے جس میں سرمایہ کاروں کو امارت شارجہ میں سو فیصد ملکیت والی کمرشل اور صنعتی کمپنیاں بنانے کی اجازت دیدی گئی ہے اس فیصلہ کے تحت مخصوص سرمایہ یا اضافی فیس برائے غیرملکی سرمایہ کار جیسے تقاضوں کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ غیرملکی کمپنیوں کو شارجہ میں کاروبار کرنے کیلئے اپنی شاخیں قائم کرنے کی اجازت بھی حاصل ہوگی اور اس کیلئے انہیں کسی ایجنٹ یا کمپنی کی ضرورت بھی نہیں ہوگی یہ اقدام محکمہ کی جانب سے اس فیصلہ کے تحت کیا گیا جوغیرملکی ملکیت والی دستیاب سرگرمیوں سے متعلق ہے حال ہی میں وفاقی قانون کی شق نمبر 26 مجریہ 2020 کے کمرشل کمپنیوں میں غیرملکیوں کو سوفیصد مالکان حقوق دیئے گئے جس کے لئے کمرشل کمپنیوں کے قانون نمبر 2 مجریہ 2015 میں ترمیم کی گئی ہے ۔ (وام )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات کا ڈیجیٹل ویکسن پاسپورٹ کا عندیہ

Next Post

کھلے آسمان تلے کام پرپابندی کے فیصلے پر عملدرآمد 15 جون سے

Related Posts
Total
0
Share