Reg: 12841587     

ایک لاکھ روپےتک ماہانہ تنخواہ والوں پر ٹیکس نہ لگانے کی تجویز واپس

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

تنخواہ دار طبقے کے لیے نئی انکم ٹیکس تجاویز سامنے آگئیں جس میں 50 ہزار  روپے ماہانہ آمدنی والوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے جب کہ ایک  لاکھ روپے تک تنخواہ والوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز واپس  لے لی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کےمطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد ٹیکس عائد ہوگا جب کہ ایک لاکھ سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 15 ہزار روپے سالانہ فکس ٹیکس دینا ہوگا اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے سے زائد اور 2 لاکھ روپے تنخواہ تک 12.5 فیصد ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق 2 لاکھ سے 3  لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر  ایک لاکھ 65 ہزار روپے سالانہ  جب کہ  20  فیصد ماہانہ ٹیکس ہوگا۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ہوگا جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

اسی طرح 5 سے 10 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہوگا اور  5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد ماہانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق 10 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والوں پر 29  لاکھ روپے سالانہ ٹیکس لگےگا اور 10لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فکسڈ ٹیکس 30 جون 2023 سےختم کردیاجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کو ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے مہنگی ترین بولی موصول

Next Post

پاکستان ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

Related Posts
Total
0
Share