ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظرمہدی
پاکستان دنیا بھر میں سفارتکاری کی تربیت دینے کے حوالے سے نمایاں حیثیت کا حامل ملک ہے ،پاکستان فارن سروس اکیڈمی سے تربیت یافتہ مختلف ممالک کے سفارتکار اہم عالمی ذمہ داریوں میں مصروف عمل ہیں اس وقت تک پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں 109 ممالک کے ایک ہزار 4 سو 37 غیرملکی سفارتکاروں کو تربیت دی گئی ہے ، ان تربیت لینے والے سفارت کاروں میں مسلم اور غیر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں تاہم اب کورونا اور سفری پابندیوں کے باعث فارن سروس اکیڈمی میں غیر ملکی سفارتکاروں کو ٹریننگ دینے کا عمل رکا ہوا ہے فی الحال کوئی نیا تربیتی کورس شروع نہیں کیا جا رہا ہے۔