Reg: 12841587     

حج کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اعلان رواں ہفتے متوقع

دبئی(خصوصی رپورٹ)

سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی نے کہا ہے کہ’وزرائے صحت و حج کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث درپیش چیلنجوں کی روشنی میں آئندہ چند روز کے دوران اس سال حج کا طریقہ کار واضح کریں گے۔

ماجد القصبی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی ،اس کے پھیلاو اور بہت سے ممالک میں کورونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے اس سال حج کا طریقہ کار واضح نہیں ہوسکا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اس سال حج کی حکمت عملی واضح نہ ہونے کے کئی اسباب ہیں تاہم سب سے اہم کورونا وائرس میں مسلسل تبدیلی اور ویکسین کی کمی ہے‘۔

ماجد القصبی نے کہا کہ’ سعودی عرب کی انتہائی کوشش یہ ہے کہ حج مقامات اندرون سعودی عرب اور مسلم دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔ اس لیے احتیاط کی جارہی ہے‘۔

یاد رہے کہ جمعرات کو انڈونیشیا نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث انڈونیشی عازمین اس سال حج پر نہیں بھیجے جائیں گے۔ گزشتہ برس بھی کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود تعداد میں عازمین نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی میڈیا سے گفتگو

Next Post

امارات میں اقامہ (رہائشی ویزے) کے لئے پی سی آر نیگیٹو رپورٹ لازم قرار

Related Posts
Total
0
Share