دبئی (بیورورپورٹ)
امارات میں اقامہ کے حصول یا اس کے تجدید کے لئے درکارمیڈیکل ٹیسٹ سے قبل پی سی آر نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا لازم ہوگا ۔ اس نئے فیصلے کا اطلاق 7 جون سے کردیا گیا ہے۔
ابوظبی ہیلتھ سروسز کمپنی صیحۃ کے اعلان کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ کے لئے آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی رپورٹ نیگیٹو ہونے پر میڈیکل ٹیسٹ کیا جاسکے گا ۔ نئے اقامہ یا اس کی تجدید کے لئے درخواست دینے والوں پر لازم ہے کہ وہ ٹیسٹ کے لئے ناک کی رطوبت استعمال کریں اور اس کا اندراج الحصن ایپ میں کرائیں۔
امارات نے حالیہ دنوں میں وبا کے خاتمے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں شہریوں اور مقیم افراد کو بڑے پیمانے پر ویکسین لگائی گئی ہے ۔ جس کے بعد کئی سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دیدی گئی ۔ امارات نے ویکسین نہ لگوانے والے وفاقی ملازمین پر لازم قرار دیا ہے کہ وہ ہرہفتے پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔