Reg: 12841587     

96ء تا 99ء برطرف ہونے والے سرکاری ملازمین بحال

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16 ہزار ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر حکومتی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے 1996ء سے 1999ء تک برطرف ہونے والے سرکاری ملازمین کو بحال کر دیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔

آج سپریم کورٹ کے جج عمر عطاء بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ نے چار ایک کے تناسب سے دائر حکومتی اپیلیں خارج کیں، جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

نظر ِثانی اپیلیں مسترد کر کے سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 184/3 اور 187 کے تحت ملازمین کو بحال کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ان ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے جن کے لیے ٹیسٹ انٹرویو درکار نہیں تھا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ گریڈ 8 تا 16 کے ملازمین کی بھرتی کا کوئی ٹیسٹ انٹرویو ضروری تھا تو وہ اب دیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حکم میں کہا کہ مس کنڈکٹ اور کرپشن پر نکالے گئے ملازمین بحال نہیں ہوں گے۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملازمین کو ان ہی تاریخوں سے بحال کیا جا رہا جب انہیں نکالا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے مطابق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالتِ عظمیٰ نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سلمان خان نے اپنا گھر کرائے پر دے دیا

Next Post

کراچی: سرد ہواؤں سے ٹھنڈ بڑھ گئی، درجۂ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ

Related Posts

دبئی میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما امیدوار پی پی40 پسرور چوہدری عبد الکریم باجوہ کی طرف سے اپنے آفس میں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں شاندار کامیابی پر دبئی میں کیک کاٹا گیا

دبئی(بیورورپورٹ) دبئی میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما امیدوار پی پی40 پسرور چوہدری عبد الکریم باجوہ کی طرف…
Read More

پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل /ٹریڈ کونسلر محمد اختر کا ہارورڈ سلیسٹرز کے ڈائریکٹرز بابر افضل ،زبیر افظل ،شعیب افضل اور سابق مئیر کونسلر افتخار کی دعوت پر بلیک برن کا دورہ بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں

بلیک برن (عارف چوہدری) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے بلیک برن میں فریکلٹن…
Read More
Total
0
Share