Reg: 12841587     

جنسی تفریق صرف مرد نہیں خواتین بھی کرتی ہیں: ودیا بالن

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ صنفی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اداکارہ ودیا بالن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کیا۔

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ کھانے کی میز پر مجھے سب نے تعجب کی نظر سے دیکھا اور پوچھا کہ تمہیں کھانا پکانا نہیں آتا؟  اس پر جواب دیا کہ نہیں مجھے اور میرے شوہر سدھارتھ کو کھانا بنانا نہیں آتا۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ مجھے صنفی تعصب کا سامنا کرنا پڑا اور گھر آئے مہمانوں نے خاص طور پر مجھے کہا کہ تمہیں کھانا بنانا آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنسی تفریق محض مرد حضرات کی طرف سے ہی نہیں بلکہ خواتین کی طرف سے بھی کی جاتی ہے۔

انٹرویو کے دوران ودیا بالن نے بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ مجھے کہتی رہیں کہ کھانا پکانا سیکھو لیکن میرا جواب یہ ہی ہوتا تھا کہ میں کیوں سیکھوں؟ میں اتنے پیسے کماؤں گی کہ باورچی رکھ سکوں یا کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کروں گی جو کھانا پکانا جانتا ہو۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ودیا بالن کئی مرتبہ تنقید کی زد میں رہیں، اداکارہ کو ان کے وزن بڑھنے کے بعد صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’منی بجٹ نہیں لائیں گے‘، موبائل کالز، ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس کی تجویز واپس

Next Post

’امید ہے ایمان علی خواجہ سراؤں سے معافی مانگیں گی‘

Related Posts

برطانوی حکومت کے قرضے پچھلے 60 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، لز ٹرس کے استعفے کے بعد نئے برطانوی وزیراعظم کو تیزی سے گرتی معیشت اور ہوشربا قرضوں کے مسائل سے نمٹنا ہوگا۔

لندن (عارف چودھری) برطانیہ کے محکمہ شماریات کے مطابق ستمبر میں حکومت نے بےتحاشہ قرضے لیے جو 1963…
Read More

یورپی یونین کا 25 رکنی وفد مقبوضہ کشمیر کا دورہء کر رہا ہے جو ایک روز جموں میں قیام کے بعد 17 اور 18 فروری کو مقبوضہ وادی کا دورۂ بھی کرے گا, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد…
Read More
Total
0
Share