دبئی (بیورو رپورٹ)
متحدہ عرب امارات کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بیئہ اور یونانی کمپنی پولی گرین نے سمندری فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک نئے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے جس کے ذریعے اس فضلے سے متبادل ایندھن تیار کیا جائے گا۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ مشترکہ منصوبہ ایوو گرین خطے میں سمندروں کو تحفظ فراہم کرے گا۔
ایوو گرین اس کے ایک اور سہولت بھی تعمیر کررہی ہے جہاں گندے نالوں کے ذریعے آنے والے فضلے کو پراسس کرکے مواد کو متبادل ایندھن بدلا جائے گا۔ اس سہولت میں امارات کی بندرگاہوں پرآنے والے بحری جہازوں سے مضر اور غیر مضر فضلہ جمع کرکےاسے ری سائیکل بھی کیا جائے گا یہ کمپنی سمندر میں تیل پھیلنے سے پیدا شدہ آلودگی کا تدارک بھی کرے گی۔