دبئی (بیورورپورٹ)
وفاقی اتھارٹی برائے شہریت و شناخت نے اماراتی شناختی کارڈ کے نئے ورژن کے پہلے مرحلے پر کام کا آغاز کردیا یہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی اپ گریڈڈ جنریشن کی جانب منتقلی کے عمل کا حصہ ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ نئے پرنٹ شدہ کارڈز کے اجراءتک تمام شعبوں کی خدمات میں شناختی کارڈ کا الیکٹرانک ورژن استعمال کریں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئی ڈی کا الیکٹرانک ورژن ، ہوبہو پرنٹ شدہ کارڈ جیسا ہے اور یہ اتھارٹی سمارٹ ایپلیکیشن پر دستیاب ہے۔ اس الیکٹرانک کارڈ کو کیو آر کوڈ کے طریقے سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ الیکٹرانک آئی ڈی کارڈ پر تمام ڈیٹا موجود ہوتا ہے اسے اتھارٹی کی ڈیٹا بیس سے براہ راست پڑھا جاسکتا ہے ۔