Reg: 12841587     

لاہور کی سڑکوں پر سرعام قتل وغارت گری مخالفین نےدن دیہاڑے سربازار دو بھائیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا

لاہور سے ہیڈآف نیوز محمد سلیم اختر۔

لاہورمیں تھانہ نصیر آبادکے علاقے مکہ کالونی گلبرگ چوک میں گھات لگائے کھڑے مخالف نے موٹرسائیکل سوار دو بھائیوں پر فائرنگ کردی۔

ایک بھائی جو سعودی عرب سے وطن واپس آیا تھا- نوجوان جلال عرف خرم موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بھائی شہزاد شدید زخمی ہوگیا ہے۔جس کے بعد ملزم نے ایک راہگیر کو بھی فائر مار کر زخمی کر دیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوک میں کھڑے شلوار قمیض میں ملبوس ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم کافی دیر سے گھات لگائے کھڑا انتظار کررہا تھا۔اس نےموٹر سائیکل سوار دونوں بھائیوں کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔جس کے بعد ملزم پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل کے پاس گیا۔اس نے وہاں ایک شہری کو بھی فائر مارااورفائرنگ کے بعد ملزم وہیں کچھ دیر بے خوف وخطر تسلی سے کھڑا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈریپ نے ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

Next Post

بخاری ٹریولز نے اوورسیزپاکستانی اور کشمیریوں کے دل جیت لئے

Related Posts
Total
0
Share