Reg: 12841587     

الامارات کو 30 برس میں پہلی بار خسارے کا سامنا

دبئی (بیورو رپورٹ)

الامارات ائرلائن کو کورونا وبا کی وجہ سے 30 برس میں پہلی مرتبہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

وبا کے دوران کمپنی کی مالک دبئی حکومت کی جانب سے اس کی تین اعشاریہ ارب ڈالر کی مدد بھی کی گئی۔ کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو شیخ احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے کہ ’کورونا وبا کی وجہ سے مختلف ممالک کی جانب سے ان کی سرحدیں بند کرنے اور پابندیاں لگائے جانے کے بعد فضائی سفر کی طلب کم ہوئی اور ایمریٹس گروپ بری طرح متاثر ہوا۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کوئی نہیں جانتا کہ وبا کب ختم ہوگی لیکن ہم جانتے ہیں بحالی بہت پیچیدہ ہوگی۔ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے مارچ تک کے معاشی سال کے دوران 20 ارب تیس کروڑ درہم (ساڑھے پانچ ارب ڈالر) سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

ایئرلائن کو گزشتہ برس اپنے آپریشنز بند کرنا پڑے تھے اور اس کی آمدن میں 66 فیصد کمی آئی۔ مالی سال کے دوران 66 لاکھ مسافروں نے ایمریٹس سے سفر کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 88 فیصد کم ہے۔

شیخ احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے کہ وبا جہاں انسانی جانوں کا نقصان پہنچا رہی ہے وہیں معاشروں، معیشتوں، ہوا بازی اور ٹریول انڈسٹری کو بھی بڑے نقصانات کا سامنا ہے۔ وبا سے قبل ایئرلائن 60 ہزار سے زائد ملازمین رکھتی تھی جو اب 40 ہزار تک محدود ہوگئے ہیں۔

سیاحت طویل عرصے سے دبئی کا اہم معاشی ذریعہ رہا ہے جس نے سنہ 2019 کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جبکہ وبا سے قبل اس کا ہدف دو کروڑ تک تھا۔ یو اے ای جو دبئی سمیت سات امارات پر مشتمل ہے، نے بہترین ویکسینیشن مہم چلائی اور ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کے حوالے سخت اصول وضع کیے امارات میں اگرچہ پابندیوں میں بڑی حد تک نرمی ہوچکی ہے تاہم ایمریٹس اور اتحاد ایئر لائن کا خیال ہے کہ فضائی سفر کی طلب 2023 سے قبل شاید ہی بحال ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی میں اپنی نوعیت کا پہلا فوراسٹار خواتین ہوٹل

Next Post

بجٹ معاشی حملہ، ترقی کے سارے اشاریے جھوٹے ہیں: بلاول

Related Posts
Total
0
Share