بلیک برن (عارف چوہدری)
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے بلیک برن میں فریکلٹن بزنس سینٹر کا دورہ کیا اور مقامی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اس موقع پر کمرشل اور ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر بھی انکے ہمراہ تھے ۔
اس موقع پر ہاورڈ سالیسٹرز کے ڈائریکٹرز کے بابر افضل ، زبیر افضل،شعیب افضل کے علاوہ کاروباری شخصیت بنیامین ،سابق مئیر کونسلر افتخار حسین کونسلرز شوکت حسین سابق مئیر کونسلر فریاد حسین اور سابق مئیر کونسلر پرویز اختر اور کونسلر شوکت علی بھی موجود تھے ۔
وفد نے قونصل جنرل سے پاکستان میں محفوظ ترین سرمایہ کاری بارے بات چیت کے ساتھ دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ قونصل جنرل طارق وزیر شریف النفس انسان ہونے کے ساتھ بحیثیت ایک سفارتکار حکومت پاکستان کی نمائندگی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور تمام امور پر دسترس رکھتے ہیں یہ ملاقات کی پہلی کڑی ہے مستقبل میں ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل سیکرٹری محمد اختر نے قانونی ماہرین کاروباری اور سیاسی شخصیات کو یقین دلایا کہ بحیثیت سفارتکار انکے دائرہ اختیار میں جو بھی ہو گا اسکو بروئے کار لاتے ہوئے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری و دیگر امور میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کمیونٹی کی خدمت کے لیے میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں آخر میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر کے اعزاز میں عشیائیہ ریا اور قونصل جنرل کو خصوصی شیلڈ بھی دی۔